مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں 10 مسافروں کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ انڈونیشیا کی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان جولیئس براٹا کے مطابق ڈی ایچ سی 6 اوٹر نامی یہ ڈبل انجن طیارہ جنوبی صوبے سوالیسی کی فضاؤں میں اڑان کے دوران رابطہ کھونے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو شمالی صوبے کے صدرمقام مکاسر میں اترنا تھا لیکن لینڈنگ سے قبل ہی اس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اسی صوبے کے شہر ممباسا سے روانہ ہونے والے اس طیارے میں عملے کے تین افراد اور سات مسافر موجود تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔ یہ طیارہ ایک نجی فضائی کمپنی ایویسٹر مندیری کی ملکیت ہے جس کی تلاش میں امدادی ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے صرف 60 ناٹیکل میل دور تھا کہ اس کے سگنل موصول ہونا بند ہوگئے۔
انڈونیشیا میں 10 مسافروں کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔
News ID 1858576
آپ کا تبصرہ